پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم نوجوانان منایا گیا، پاکستان میں ہر چھٹا نوجوان بیروزگاری کا شکار

بدھ 12 اگست 2015 11:44

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم نوجوانان منایا گیا، پاکستان میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ کو عالمی یوم نوجوانان منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد 1998 سے عالمی یوم نوجوانان ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر نوجوانوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ان کو غربت اور بیروزگاری کی دلدل میں پھنسنے سے بھی بچانا ہے مگر یہ مسائل حل نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمارکے مطابق دنیا کا ہر چوتھا نوجوان غربت کا شکار ہے اور ہر پانچواں روزگار سے محروم ہے۔ عالمی اداروں کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر چھٹا نوجوان بیروز گار ہے۔ موجودہ حکومت نے آسان شرائط پر قرضوں،فنی تعلیم و تربیت اور اپنا روزگار سمیت مختلف روزگار سکیمیں شروع کی ہیں۔دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ جبکہ پاکستان میں کل آبادی کا نصف نوجوانوں پر مشتمل ہے۔زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے یعنی 15 سے 30 سال کے افراد کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہے۔ان نوجوانوں کو بہترین تعلیم و تربیت اور روزگار دے کر صحت مندانہ معاشرے کے قیام کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :