جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 12 اگست 2015 12:11

جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء )ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے زیراہتمام جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی 4 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ینگ رائزنگ سٹار کلب، اسلام آباد کلب، ینگ رائزنگ اور اسلام آباد انٹرنیشنل سکو ل کلب ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہاہے اور 17 اگست تک جاری رہے گا۔