ہندوستان کا ماحول خراب کرنے والے پاکستان میں رہتے ہیں‘ سیف علی خان

بدھ 12 اگست 2015 12:35

ہندوستان کا ماحول خراب کرنے والے پاکستان میں رہتے ہیں‘ سیف علی خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں امن کا ماحول خراب کرنے والے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں، پہلے سے علم تھا کہ میری فلم فینٹم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

اپنی فلم کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ اس فلم پر پاکستان میں پابندی لگ سکتی ہے اور اس اپیل پر مجھے کوئی حیرت نہیں ہے۔

اس سے پہلے بھی پاکستان میں حساس مسائل یا پاکستان کے بارے میں بننے والی فلموں پابندی لگتی رہی ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کترینہ کیف کی اس فلم فینٹم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں۔ فلم میں ممبئی حملوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، حافظ سعید کا بھی اس فلم میں ذکر ہے اور حافظ سعید نے اس فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے

متعلقہ عنوان :