جنید جمشید ، سلمان احمد اور شاہی کا نیا نغمہ “چاند ستارہ” ریلیز ہوگیا

بدھ 12 اگست 2015 12:35

جنید جمشید ، سلمان احمد اور شاہی کا نیا نغمہ “چاند ستارہ” ریلیز ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) دل دل پاکستان سے شہرت پانے والے جنید جمشید ، سلمان احمد اور شاہی کا نیا نغمہ چاند ستارہ ریلیز ہوگیا۔معروف پاکستانی میوزیشن سلمان احمد اور وائٹل سائنز کے جنید جمشید کا گزشتہ رات لاہور میں نیا نغمہ ریلیز کردیا۔پاکستانی شائقین کا جو خواب تھا پورا ہوگیا اور پاکستانی عوام کو کئی عرصے سے ایک معیاری نغمے کی تلاش تھی، پاکستان عوام آج پرانے نغمے یاد کرتے ہیں جسے کہ وائٹل سائنز کا دل دل پاکستان اور جنون گروپ کا اے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار آج بھی لوگوں کے دلوں میں ڈھرکتا ہے۔

ایک بار پھر جنون گروپ کے سلمان احمد اور وائٹل سائن کے جنید جمشید نے مل کر ایک نغمہ چاند ستارہ تیار کیا ہے۔نغمہ ریلیز کرنے کی تقریب لاہور کے رائل پام ہوٹل میں منعقد ہوئی ، جس معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی ، انوشے اشرف ، شعیب ملک ، شاہد ا?فریدی عمر اکمل اور زوئی وکاجی سمیت مختلف مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں عوام نے جنید جمشید کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا، ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے اور دل دل پاکستان سن کر ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :