کوریا میں ایشین انڈر13 فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

بدھ 12 اگست 2015 13:01

کوریا میں ایشین انڈر13 فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)کوریا میں ہونے والے انڈر 13 ایشین فٹ بال کی فاتح پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق انڈر 13 فٹ بال ٹیم جب ایئر پورٹ پہنچی تو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں ،بچوں کے والدین اور شائقین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ایئر پورٹ کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کے مینجر آغا امجد نے کہا کہ بچوں نے شاندار کھیل پیش کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ٹیم کے کوچ اسد خان نے کہا کہ بچوں نے مشکلات کے باوجود اپنے سے بہتر ٹیموں کو زیر کیا۔کھلاڑیوں نے بھی میڈیا سے بات چیت کی اور شاندار کارکرد گی کو محنت اور والدین کی دعاوٴں کا ثمر قرار دیا۔