پاکستان اورتائیوان کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنل کیلیے وینیوکا انتخاب ہوگیا

بدھ 12 اگست 2015 13:01

پاکستان اورتائیوان کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنل کیلیے وینیوکا انتخاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)پاکستان اورتائیوان کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنل کیلیے وینیوکا انتخاب ہوگیا ہے،پی ٹی ایف نے ٹائی کیلیے ترکی کومنتخب کرلیاہے۔بیسٹ آف فائیو ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ تائیوان سے ہوگا۔ فائنل اٹھارہ سے بیس ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئی ٹی ایف سے فائنل لاہور میں کرانے اجازت طلب کی تھی۔

لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی کی بنیاد پرپاکستان کومیزبانی دینے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

لیکن انہیں ہوم ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی اجازت دیدی۔ پاکستان نے نیوٹرل وینیو کی حیثیت سے ترکی کا انتخاب کیا ہے۔ پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ کا کہنا ہے کہ ترکی ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ ترکی کے حالیہ دورے میں انہوں نے اس بارے میں ترک ٹینس فیڈریشن سے مذاکرات کئے۔ انہوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔پاکستان تیرہ سال بعد ڈیوس کپ ایشیااوشیانازون ٹو کا فائنل کھیل رہاہے۔سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کواسی کے ملک میں شکست دی۔تائیوان کے خلاف فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان دوہزار سولہ میں بیس سال بعد گروپ ون میں شرکت کریگا۔