راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کل اپنی40ویں سالگرہ منائیں گے

بدھ 12 اگست 2015 13:27

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کل اپنی40ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹراورکرکٹ کمنٹیٹرراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر جمعرات کو اپنی40ویں سالگرہ منائیں گے۔ شعیب اختر13اگست1975ء کوراولپنڈی میں پیداہوئے ۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اوربولنگ کرنیوالے شعیب اخترنے اپنے ٹیسٹ کیرےئر کا آغاز 29 دسمبر 1997ء کواپنے ہوم گراوٴنڈراولپنڈی میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ 8-12دسمبر2007ء کوبنگلورمیں بھارت کے خلاف کھیلا۔

(جاری ہے)

ون ڈے انٹرنیشنل کیرےئر کاآغاز28مارچ1998ء کوہرارے میں زمباوے کے خلاف کیااورآخری ون ڈے8مارچ2011ء کوزمباوے کے خلاف پالیکے میں کھیلا۔پہلاٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ28اگست2006ء کوانگلینڈکے خلاف کھیلااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ28دسمبر2010ء کوہملٹن کے مقام پرنیوزی لینڈکے خلاف کھیلا۔انہوں نے اپنے کیرےئرکے دوران46 ٹیسٹ میچوں میں8143گیندوں پر 4574رنزدے کر25.69کی اوسط سے178وکٹیں لیں۔جن میں سے2بار10یادس سے زائدوکٹیں اور12مرتبہ 5یاپانچ سے زائدوکٹیں لیں۔انہیں دنیاکے تیزترین بولرکااعزازبھی حاصل ہے۔ وہ آج کل مختلف چینلزپرکرکٹ پراپنی ماہرانہ رائے دے رہے ہیں۔