شکست کے باوجود کینگروز کے وارے نیارے

بدھ 12 اگست 2015 13:31

شکست کے باوجود کینگروز کے وارے نیارے

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) یوں تو ایشز میں ناکامی کی وجہ سے کینگروز بے حد بد دل اور میڈیا و سینیئرز کی جانب سے شدید لعن طعن کا شکار ہیں تاہم اس دورے سے ملنے والے دکھ کا مداوا یقینی طور پر ٹور بونس کے سلسلے میں ملنے والے 3لاکھ ڈالر سے کسی حد ہوجائے گا۔ ایشز کے سلسلے میں انگلینڈ آنے والی ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کے وعدے کے مطابق ٹور کیلئے دی جانے والی عمومی رقم کے علاوہ تین لاکھ ڈالرز بونس کے طور پر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مروجہ قوانین کی رو سے وہ کھلاڑی جو کہ انفرادی سطح پر بالکل ناکام رہے، وہ بھی بونس میں حصہ پائیں گے۔ ان میں وکٹ کیپر پیٹر نویل اور بیٹسمین ایڈم ووجز شامل ہیں۔ دونوں کو اب اپ گریڈ کنٹریکٹس بھی دیئے جاسکتے ہیں کیونکہ وہ اس کیلئے ضروری ٹیسٹ میچز کی تعداد بھی پوری کرچکے ہیں۔ان کھلاڑیوں کو اگر سب سے نچلی کیٹیگری کا کنٹریکٹ دیاگیا تو بھی یہ سالانہ اڑھائی لاکھ ڈالرز کے مالک بن جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ ٹور بونس میں بھی انہیں شامل کیا جائے گا