سانگھڑ ، شادی کی تقریب میں فا ئرنگ کر نے والا ملز م گرفتا ر

بدھ 12 اگست 2015 13:47

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) سانگھڑ میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کو سانگھڑ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سانگھڑ شہر میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے نوجوان وسیم کے ورثا کی جانب سے سانگھڑ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں مبینہ ملزم نوجوان محمد حسنین قریشی کو سانگھڑ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ فریادی محمد رمآضان جانی کا کہنا ہے کہ میرے مقتول بھانجے کے قتل میں ملوث شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شادی بیاہ کی تقریب میں فائرنگ نہ کرے اور انسانی جان کا ضیاع نہ ہو۔