امیتابھ اب کریں گے چیتوں کی چوکیداری

بدھ 12 اگست 2015 14:20

امیتابھ اب کریں گے چیتوں کی چوکیداری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) مہاراشٹر کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امیتابھ کی کرشماتی شخصیت کو ریاست کے چیتوں کی حفاظت کیلئے استعمال کرے گی۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بالی ووڈ سلیبرٹی کو چیتوں کا سفیر بننے کی درخواست کی گئی تھی جسے72سالہ اداکار امیتابھ بچن نے قبول کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

امیتابھ کی جانب سے اس عہدے کو قبول کرنے کی تصدیق فنانس اینڈ فاریسٹ منسٹری کے وزیر سدھیرمونگنتیوار نے کی ہے۔

یہ فیصلہ حکومت کے شروع کردہ ٹائیگر کنزرویشن پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں امیتابھ نے ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں انہیں حکومت کے خط سے صورتحال کا اندازہ ہوا ہے اور وہ ریاست میں چیتوں کو بچانے کیلئے کسی بھی قسم کی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں چیتوں کے شہروں کی طرف نکل آنے کے واقعات عام ہیں۔