آزادی سپورٹس گالا 14 اگست کو حویلیاں ریلوے گراؤنڈ پر منعقد ہو گا

بدھ 12 اگست 2015 14:59

آزادی سپورٹس گالا 14 اگست کو حویلیاں ریلوے گراؤنڈ پر منعقد ہو گا

حویلیاں۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)پریس کلب حویلیاں اور ریلوے فٹ بال کلب کے اشتراک سے آزادی سپورٹس گالا 14 اگست کو حویلیاں ریلوے فٹ بال گراؤنڈ میں انعقاد ہو گا، جس میں فٹ بال میچ، گتکہ بازی، گھوڑا ناچ، والی بال میچ، رسہ کشائی اور سو میٹر ریس جیسے مقابلے منعقد ہوں گے۔ ریلوے فٹ بال کی انتظامیہ ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کیلئے مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بھی پریس کلب حویلیاں ریلوے فٹ بال کلب اور حویلیاں ڈاٹ نیٹ کی ان سرگرمیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گذشتہ کچھ روز سے حویلیاں شہر کے اندر حویلیاں پریس کلب اور حویلیاں ڈاٹ نیٹ نے عوام کو آزادی کے حوالہ سے آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ یوم آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پریس کلب حویلیاں خصوصی طور پر جھوٹے بچوں کیلئے فیس پینٹنگ کے پروگرام کا انعقاد 14 اگست کو کر رہا ہے۔