میگزین کے سرورق نے عوام کو اشتعال دلا دیا

بدھ 12 اگست 2015 15:09

میگزین کے سرورق نے عوام کو اشتعال دلا دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست2015ء)کراچی سے شائع ہونے والے ایک انگریزی میگزین کے سرورق نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔اس سرورق پر وزیر اعظم پاکستان کو چینی صدر شی چنگ پنگ نے بچے کی طرح گود میں اٹھا رکھا ہے جس پر لوگوں نے دکھ اور غصے کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میگزین کی کاپیاں واپس لی جائیں یہ سراسر تضحیک آمیز حرکت ہے، یہ محض وزیر اعظم پاکستان پر طنز نہیں، بلکہ پوری قوم کے ساتھ طنز ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ آزادی رائے پر رہنمائوں کا مذاق اڑانا کسی بھی طرح سے مہذب نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی دل آزاری کا سبب بنا ہے اور یہ بحیثیت قوم ہمارا مورال نیچا کرنے کی کوشش ہے کیونکہ اس میں ہمیں کمزور دکھایا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی جہاں جہاں پر یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے پاکستانیوں نے وہاں اپنا غصہ اور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔‎