روجرز کپ ٹینس ، سرینا ولیمز نے فلیویا پینٹا کو شکست دیدی

بدھ 12 اگست 2015 15:40

روجرز کپ ٹینس ، سرینا ولیمز نے فلیویا پینٹا کو شکست دیدی

اوٹاوو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اگست۔2015ء) کینیڈا میں جاری روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی کی فلیویا پنیٹا کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکہ کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ اٹلی کی فلیویا پنیٹا کیساتھ ہوا ۔ اطالوی ٹینس پلیئر نے امریکی سٹار کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے پہلے سیٹ میں ہرا دیا لیکن سرینا ولیمز نے ہمت نہ ہاری اور شاندار کم بیک کر کے اگلے دو سیٹس لگاتار جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔ انہوں نے اطالوی حریف کو 6-2 ، 3-6 اور 0-6 سے شکست دی ۔