سعودی عرب میں ایئربس اور بوئنگ طیارے آپس میں ٹکراگئے،جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 12 اگست 2015 15:59

سعودی عرب میں ایئربس اور بوئنگ طیارے آپس میں ٹکراگئے،جانی نقصان نہیں ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) سعودی عرب میں ایئربس اور بوئنگ طیارے آپس میں ٹکراگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے بنانیوالی دنیا کی دومعروف کمپنیوں بوئنگ اور ایئربس میں سخت مقابلہ ہے اورجس کا مظاہرہ سعودی عرب میں بھی دیکھنے کو ملاجہاں دونوں کمپنیوں کے طیارے ہینگر میں ہی ایک دوسرے کیساتھ ٹکراگئے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق یہ تصادم جان بوجھ کر نہیں کیاگیاتاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی اخبار ”مکہ “کے مطابق سعودی ملکیتی دونوں طیارے مرمت کے لیے جدہ میں مغربی بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر موجود ایئرلائنز کے ہینگر میں داخل ہورہے تھے جب آپس میں ٹکراگئے ،بوئنگ کا ”پر“ایئر بس کی ”دم “ میں گھس گیا جس سے دونوں طیاروں کو نقصان پہنچاہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ حفاظتی اقدامات پر مکمل عملد آمد نہ کرنے کے باعث پیش آیا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :