ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ونگ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔چوہدری جاوید

بدھ 12 اگست 2015 16:05

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ونگ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں ..

جہلم ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس ونگ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید محمود کے مطابق 12تا 16اگست فٹ بال کے میچ الا ئینس ٹیکسٹا ئل ملزجی ٹی روڈ، 14اگست تک ہا کی کے میچ گورنمنٹ ہائی سکول جہلم میں11،اور 14اگست کو کرکٹ کے میچ سید ضمیر جعفری سٹیڈیم سلیمان پارس میں منعقد ہو ں گے۔بیل دوڑ(ٹومبی)14اگست موضع متیال صبح سات بجے جبکہ کبڈی میچ اور تقریب تقسیم انعامات 17اگست بوقت 5بجے شام سید ضمیر جعفری سٹیڈیم سلیمان پارس میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :