بھارتی فوج نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے ساتھ 30 منٹ میں 4 لاکھ پودے لگا کرریکارڈ قائم کردیا

بدھ 12 اگست 2015 18:11

بھارتی فوج نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے ساتھ 30 منٹ میں 4 لاکھ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بھارتی فوج نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کے ساتھ صرف 30 منٹ میں 4 لاکھ پودے لگا کرریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈ سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کے ترجمان ڈی ایس بھٹائی کا کہنا ہے کہ چار لاکھ پودے بھارت کی مشرقی اور شمالی سرحدوں کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ بی ایس ایف یونٹس اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز نے پودے لگانے کا کام صبح 10بجے شروع کیا اورصرف 30منٹ میں چار لاکھ پودے لگا دیئے گے۔پودے لگانے کاکام بی ایس ایف کی طویل گولڈن جوبلی تقریبات کا بھی حصہ ہے ۔