ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ جاری

قومی بیس بال ٹیم کی ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے ،فخر شاہ

بدھ 12 اگست 2015 19:47

ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں قومی بیس بال ٹیم کی ٹریننگ کیمپ کمانڈنٹ سید فخر شاہ ،کوچز سرفراز احمد اور بابر علی شیرازی کی نگرانی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

چھبیسویں ایشین بیس بال چمپئن شپ 16ستمبر سے 20 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، چین، انڈونیشیا، کوریا، چائنہ تائی پائی، جاپان اور انڈو نیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ `