Live Updates

استعفوں کا ڈرامہ الطاف حسین کو بچانے کیلئے رچایا جا رہا ہے،فیصل واوڈا

الطاف حسین کو لندن میں گرفتاری کا ڈر ہے اس لئے اب وہ پاکستان میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،رہنما تحریک انصاف

بدھ 12 اگست 2015 20:31

استعفوں کا ڈرامہ الطاف حسین کو بچانے کیلئے رچایا جا رہا ہے،فیصل واوڈا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈانے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی جانب سے دیئے جانے والے استعفوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفوں کا ڈرامہ الطاف حسین کو بچانے کیلئے رچایا جا رہا ہے، الطاف حسین اپنی گردن بچانے کیلئے یہ اوچھے ہھتکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔الطاف حسین کو لندن میں گرفتاری کا ڈر ہے اس لیے اب وہ پاکستان میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ان کا یہ ڈرامہ بھی ناکام ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اﷲ کے حکم سے دسمبر تک ملک کے سیاسی حالات سے متعلق اچھی خبر ہوگی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ایم کیو ایم کی کمر توڑ دی گئی ہے اب یہ کچھ نہیں کر سکتے، تاہم پارٹی میں موجود کچھ اچھے لوگ ہیں، ان کی جان چھوٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو لندن میں گرفتاری کا ڈر ہے اس لیے اب وہ پاکستان میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ان کا یہ ڈرامہ بھی ناکام ہوگا ۔میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دسمبر تک ملک کے سیاسی حالات کے حوالے سے اچھی خبریں آئیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات