پی پی قیادت کا ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اگست 2015 21:57

پی پی قیادت کا ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) پی پی کی قیادت کی جانب سے ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے سندھ حکومت کو ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ اجلاس دبئی یا لندن میں ہو گا۔