دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،چینی وزیراعظم

دنیا کی کوئی طاقت پاک چین دوستی پر اثراندازنہیں ہوسکتی،شام کا مسئلہ مذکرات کے ذریعے حل کیاجاناچاہیے،انٹرویو

بدھ 12 اگست 2015 22:34

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،چینی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے آپس میں رشتے مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں اورکوئی بھی ان پر اثراندازنہیں ہوسکتا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں چین کے وزیراعطم لی کی کیانگ نے کہاکہ ان کا ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑاہے اوراس ناسورکو جڑسے اکھاڑ پھنیکنے کے لیے ہرممکن تعاون کی پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان اورچین کے درمیان قائم رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اوربھی مضبوط ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ شام کے بحران کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے تاکہ عام شہریوں کی ہلاکت کم سے کم ہو،ایک اورسوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ یمن میں پہلے سے قائم حکومت بحال ہونی چاہیے اوراگرملک میں تبدیلی ضروری ہے تو وہ ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :