متحدہ کے استعفے ، وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آج ہوگا

جمعرات 13 اگست 2015 11:03

متحدہ کے استعفے ، وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے بعد پیدا ہونیوالے سیاسی بحران پر مشاورت کیلئے اجلاس آج ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے استعفے آنے کے بعد اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے جس میں وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنما شریک ہونگے۔ اجلاس میں حالیہ سیاسی بحران کے حل سے متعلق مشاورت کی جائے گی ، ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ، اس حوالے سے اہم وزراء کو ٹاسک سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :