سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا ، کوسٹاریکا کے فٹبال کوچ نے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 13 اگست 2015 11:24

سکیورٹی گارڈ سے جھگڑا ، کوسٹاریکا کے فٹبال کوچ نے استعفیٰ دے دیا

سین جوز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اگست۔2015ء) کوسٹاریکا کے فٹ بال کوچ وینچوپ نے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ جھگڑے کے بعد استعفی دے دیا ۔ کوسٹاریکا کے کوچ پالو وینچوپ پانامہ کے خلاف آخری کوالیفائنگ میچ کے اختتام پر سکیورٹی گارڈ پر برس پڑے ۔

(جاری ہے)

کھیل کے اختتام پر پالو وینچوپ نے جب دروازہ کھول کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سکیورٹی گارڈ نے ان کو پیچھے کی طرف دکھیل دیا جس پر وینچوپ نے جوابی وار کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی ۔

واقعہ کے بعد ہیڈ کو چ نے پریس کانفرنس کے دوران کوسٹاریکا اور پانامہ کے مداحوں سے معذرت کی ۔ سابق ڈربی کاؤنٹی ، ویسٹ ہام یونائیٹڈ ، مانچسٹر سٹی اور ملاگا کے کھلاڑی وینچوپ کو فروری میں کوسٹاریکا کے کوچ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔