یہ بھارتی خاتون ایک عجوبہ ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 13 اگست 2015 11:27

یہ بھارتی خاتون ایک عجوبہ ہے

مراد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء) بھارت کے علاقہ تھانہ کٹگھر کے گاؤں مچھیریا کے کنور پال سنگھ کی 45 سالہ بیوی اوموتی کو ایک ماہ سے پیٹ میں درد تھا ۔ ڈاکٹر کو دکھایا گیا تو ڈاکٹر نے درد کی وجہ جاننے کے لیے اسے ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ کرانے بھیج دیا۔ اوموتی اپنے داماد کے ساتھ شہر پہنچی اور اپنا الٹرا ساؤنڈ کرایا۔ الٹرا ساؤنڈ رپورٹ دیکھ کر ہسپتال کے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔

کیوں کہ رپورٹ میں ایک گردہ غائب تھا۔

(جاری ہے)

اب غائب گردے کو سب سے پہلے سینے میں ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔ ایکسرے رپورٹ میں پتہ چلا کہ اوموتی کا ایک گردہ جو بالکل عام سائز کا ہے وہ پھیپھڑوں کے پاس ،اس کے سینے میں ہے۔سب سے زیادہ حیرت انگیز بات ہے کہ یہ گردہ بالکل درست طریقے سے کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اوموتی کا گردہ سینے میں ہونے کے باعث اس کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی اس کا آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کروڑوں میں کسی ایک شخص کا گردہ اس کے سینے میں ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اوموتی 45 سال سے، یعنی جب سے پیدا ہوئی یہ نہیں جانتی تھی کہ وہ کروڑوں لوگوں میں سے ایک ہے۔