مارشل آرٹس کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘اکشے کمار

جمعرات 13 اگست 2015 11:32

مارشل آرٹس کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں‘اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)مارشل آرٹس کے ماہر اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ میں فلمائے جانے والے ایکشن مناظر کا مقابلہ بالی ووڈ کے ایکشن مناظر سے کرنا ناانصافی ہے۔فلم ’برادرز‘ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم میں کئی ایکشن سینز فلمائے ہیں جن کو کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا رہا البتہ لوگ ہمیشہ سے بالی وڈ کا ہالی ووڈ سے مقابلہ کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مارشل آرٹس کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں، اس کام کے لیے کافی محنت درکار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ہالی وڈ سے بالی وڈ کو ملاتے ہیں جبکہ یہ بھول جاتے ہیں کہ دونوں انڈسٹریز کا بجٹ بالکل مختلف ہے۔ہالی ووڈ کی فلمیں بولی وڈ کی فلموں سے کئی زیادہ بجٹ پر بنائی جاتی ہیں جس کے باعث ان کا بالی ووڈ سے مقابلہ بے معنی ہے۔اکشے کمار کی آنے والے فلم ’برادرز‘ میں ان کے ساتھ اداکار سدھارت ملہوترا اور جیکلین فرنینڈز اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کل 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔