اداکارہ کنگنا رناوت نئی فلم میں بینک چور خاتون کا حقیقی کردار نبھائیں گی
جمعرات 13 اگست 2015 11:32
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”ریوالور رانی“ میں ڈاکووٴں کے ایک گروہ کی سردار کا کردار نبھاچکی ہیں، اب نئی فلم میں بینک چور خاتون کا حقیقی کردار نبھائیں گی۔بتایا گیاہے کہ بالی ووڈ ہدایتکار ہنسل مہتا گزشتہ برس امریکا میں بینک چوری میں ملوث بھارتی نژاد نرس جو”بم شیل بینڈیٹ“ کے نام سے مشہور ہے پر فلم بنانے جارہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنسل مہتا نے سمرن کے نام سے بنائی جانیوالی فلم کا نام سمرن رکھا ہے اور اس میں امریکا کی تین ریاستوں میں بینک چوری کی وارداتوں میں ملوث بھارتی نژاد خاتون سندیپ کور کا کردار نبھانے کے لیے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت جو ان دنوں عمران خان کے ساتھ فلم ”کٹی بٹی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بھی ” سمرن “ میں کام کرنے کے لیے رضا مند ہیں تاہم اس کا اعلان ابھی نہیں کیا جارہا اور ہدایتکار کنگنا رناوت کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان اکتوبر میں شوٹنگ شروع ہونے سے کچھ روز قبل کردیں گے کیونکہ اس وقت تک کنگنا بھی اپنی دوسری فلموں سے فارغ ہوچکی ہوں گی ۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.