بچھڑی ہوئی ماں بیٹی 71 سال بعد مل گئیں
فیضان ہاشمی جمعرات 13 اگست 2015 11:45
نوولارا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء) اطالوی میڈیا کے مطابق ایک 92 سالہ اطالوی خاتون اپنی بچھڑی بیٹی سے مل گئی۔ اس کی بیٹی 71 سال پہلے ، پیدائش کے وقت، اس کے شوہر نے اس سے لے لی تھی۔ بوڑھی عورت کا تعلق نوولارا سے ہے، جو شمالی اٹلی کا چھوٹا سا قصبہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران بوڑھی عورت جرمنی میں کام کرتی تھی۔ عظیم کے دوران ہی اس نے ایک جرمن سے شادی کر لی۔
شادی کے بعد اُن کی ایک بیٹی پیدا ہوئی، جس کا نام مارگوٹ بیچ مان رکھا گیا۔ مارگوٹ کو اس کے باپ کے خاندان نے اپنے پاس رکھ لیا اور اسے بتایا کہ اس کی ماں اطالوی تھی جو جنگ میں مر گئی۔پچھلے سال جب مارگوٹ 71 سال کی ہوئی تو اس کا باپ مرگیا۔ اس کے بعد مارگوٹ نے انٹرنیشنل ٹریسنگ سروس کے ذریعے اپنی ماں کا پتہ لگانے کا سوچا۔(جاری ہے)
انٹرنیشنل ٹریسنگ سنٹر میں دوسری جنگ عظیم سے متعلق تمام کاغذات موجود ہیں۔
اطالوی ریڈ کراس کی مدد سے انٹرنیشنل ٹریسنگ سروس نے مارگوٹ کی ماں کو ڈھونڈ نکالا۔ اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کی ماں زندہ ہے۔ ویک اینڈ پر ان دونوں کی ملاقات بھی ہو گئی۔ مارگوٹ نے اخبار کو بتایا کہ جب اس نے اپنی ماں کے بارے میں معلومات جمع کرنی شروع کیں تو اس کے خواب و خیال میں نہیں تھا کہ وہ اپنی ماں کے گلے لگے گی۔ اطالوی ریڈکراس کی ترجمان نے اس واقعے کو ایک چھوٹے معجزے سے تشبیہ دی۔ اس نے کہا کہ 71 سال بعد بھائی بہنوں کے ملنے کے مواقع تو ہوتے ہیں مگر ماں بیٹی کے ملنے کا چانس کافی کم ہوتا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.