پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے‘ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی

وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 13 اگست 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے‘ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور ‘ خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں ایران کے جوہری تنازعہ کے پرامن حل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔