نیپرا نے ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا پیشگی ٹیرف مقرر کردیا

جمعرات 13 اگست 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) نیپرا نے ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا پیشگی ٹیرف مقرر کردیا۔ جمعرات نیپرا حکام کے مطابق منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی کا پیشگی ٹیرف 10روپے 60پیسے فی یونٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ ونڈ منصوبے سے 49.6میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پیشگی ٹیرف 20سال کے لئے مقرر کیا گیا ہے اور اس پر کسی قسم کی نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔ ٹیرف منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کے لئے وزارت پانی و بجلی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :