وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ، لاہور ، ملتان، پشاور سمیت دیگر شہروں میں باران رحمت کاامکان

جمعرات 13 اگست 2015 11:52

اسلام آباد /ملتان / پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری، جنوبی پنجاب سمیت بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ، لاہور ، ملتان ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن )، بالائی خیبر پختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن) اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ملتان ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بنوں ، ژوب، نصیر آباد، سبی، قلات، شہید بینظیرٓباد، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ ،کشمیر اور فاٹامیں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں37 ملی میٹرجبکہ گڑھی دوپٹہ22، لاہور ائیرپورٹ20 ،سیالکوٹ(کینٹ)18 ،مظفرآباد 13،نگر پارکر ، مالم جبہ 12 اوراسلام کوٹ میں 05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ سبی، چلاس، بھکر42، نوکنڈی، کوٹ ادو 41، دادو، سکھر،لیہ اور بہاولپور میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :