حافظ سعید اپنے گریبان میں جھانکیں، کبیر خان

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 13 اگست 2015 11:56

حافظ سعید اپنے گریبان میں جھانکیں، کبیر خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء) بولی وڈ ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں ریلیز رکوانے کی درخواست کے بارے میں سن کر حیرت ہوئی، ایسے لوگوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ مبئی میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کا مشورہ ہے کہ پہلے حافظ سعید خود اپنے آپ کو دیکھ لیں پھر دوسروں کو نصیحت کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلم ’فینٹم‘ ممبئی میں 2008 میں ہونے والی دہشت گردی کی سلسلہ وار کارروائیوں کے تناظر میں بنائی گئی ہے جس کے بعد پاکستانی مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے لاہور کی عدالت میں اس فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کی درخواست دائر کی۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی حکومت حافظ سعید کو 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں کبیر خان کی ایک اور فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ پر پاکستان میں پابندی لگ چکی ہے تاہم حال ہی میں ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی.

متعلقہ عنوان :