ہالی ووڈ فلم” اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن“ کا ورلڈ پریمیئر‘فلمی ستاروں کی بھرپور شرکت

جمعرات 13 اگست 2015 11:59

ہالی ووڈ فلم” اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن“ کا ورلڈ پریمیئر‘فلمی ستاروں کی ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن کا ورلڈ پریمیئر ہوا،جہاں فلمی ستاروں کی شرکت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی،تقریب کیلئے خصوصی طور پر بلیک کارپٹ بچھایا گیا،تقریب میں پروڈیوسر اور ریپرآئس کیوب اور ڈاکٹر ڈری نے بھی شرکت کی،فلم کی کہانی 1980ء میں ابھرنے والے پاپ گروپ این ڈبلیواے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے، این ڈبلیواے گروپ کیلیفورنیا کے علاقے کومپٹن کی سڑکوں پر ہپ ہاپ گاتے تھے،جبکہ منشیات ،جرائم اور پولیس مظالم کی خلاف بھی پرفارمنسز دیتے تھے،پاپ موسیقی میں نئے رنگ بھرنے والے گروپ پر مبنی فلم اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن کل اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔