فلم” دی ہیٹ فل ایٹ “25 دسمبر کو ریلیز ہو گی

جمعرات 13 اگست 2015 12:09

فلم” دی ہیٹ فل ایٹ “25 دسمبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)خانہ جنگی کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور فلم” دی ہیٹ فل ایٹ “کی کہانی 8ایسے مسافروں کے گرد گھومتی ہے، جو مغربی امریکی ریاست وائیومنگ میں خانہ جنگی کے دوران برف کے خوفناک طوفان میں پھنس جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایت کاری کووینٹن ٹارنٹینو نے دی ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرٹ رسل، سیموئیل جیکسن اور جینیفرجیسن شامل ہے۔ فلم رواں سال 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔