کراچی آپریشن پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، متحدہ کے استعفے سیاسی معاملہ ہے، پرویز رشید

جمعرات 13 اگست 2015 12:21

کراچی آپریشن پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، متحدہ کے استعفے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں ، آپریشن کے سلسلے میں کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے۔

(جاری ہے)

ووٹرز کا حق ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال میں رہیں ، کراچی کے لاکھوں افراد کے حق رائے دہی کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرم اور سیاست دو الگ الگ چیزیں ہیں ، کراچی میں آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہے ۔ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں۔ آپریشن کے سلسلے میں کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو دنیا کیلئے اچھا پیغام کہا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔