اداکارہ ثناء نے غریب بچے کی کفالت کی ذمہ داری لے لی

جمعرات 13 اگست 2015 12:29

اداکارہ ثناء نے غریب بچے کی کفالت کی ذمہ داری لے لی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اداکارہ ثناء نے غریب بچے کی کفالت کی ذمہ داری لے لی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء نے محنت مزدوری کرنے والے 9سالہ تحسین خان کی کفالت کی ذمہ داری لے لی ہے اور اس کے بالغ ہونے تک اداکارہ ثناء اس کے تمام تعلیمی و دیگر اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ رابی پیرزادہ اور اداکارہ ریشم بھی یتیم اور لاوارث بچوں کی کفالت کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔