Live Updates

ہری پور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہری پور پہنچ گئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 12:29

ہری پور : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہری پور پہنچ ..

ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ہر پور پہنچ گئی ہیں جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں لوگوں کے مسائل حل ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو مل کر کام اور محنت کرنا ہو گی ریحام خان نے کہا کہ میں اس لیڈر کی بیوی ہوں جس پر مجھے فخر ہے،ہری پور میں اپنے لوگوں میں آئی ہوں اور چاہتی ہوں کہ آپ کے بچے بھی آپ کا مستقبل عمران خان بنیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب بنائیں اور میری عزت رکھ لیں۔ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر میں کنفیوز ہو جاتی ہوں کیونکہ سارے میرے رشتہ دار دکھائی دیتے ہیں۔ہری پور میں بھابی آ گئی ہے،16 اگست کو تحریک انصاف کے رہنما کو کامیاب کرائیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کوہری پور میں اپنے سسرال میں زبردست استقبال ملا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 19 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 اگست کو کروائی جائے گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات