کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں نبیل گبول کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت

مجھے کچھ ہوا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہو گی۔ نبیل گبول کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 12:34

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں نبیل گبول کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں نبیل گبول کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

نبیل گبول نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھ سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم سے مستعفی ہونے کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اختلافات کے باعث سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے .

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں متعدد بار لیاری سے رکن اسمبلی منتخب ہو چکا ہوں اور مجھے سکیورٹی فراہم نہ کرنا آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی. تاہم عدالت نےوفاقی و صوبائی حکومت ، آئی جی سندھ اور دیگر کو 26 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا.

متعلقہ عنوان :