بھارتی لیجنڈ کر کٹرکپیل دیو فکشن ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

جمعرات 13 اگست 2015 12:36

بھارتی لیجنڈ کر کٹرکپیل دیو فکشن ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سابق بھارتی کپتان کپیل دیو ایک فکشن ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائینگے۔یہ معروف امریکی پروگرام ’ایوری باڈی لو ریمونڈ‘ کا بھارتی ورڑن ہے جس کانام ’سمیت سنبھال لے گا‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کپیل دیو کا کردار ابتدائی چند اقساط تک محدود ہوگا لیکن اگر انھیں ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملی تو اس میں اضافہ کردیا جائیگا۔ سابق اسٹار آل راوٴنڈر نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے، جب اداکار کھیلوں کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تو پھر میں اداکاری کیوں نہیں کرسکتا۔