قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی ریجن کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 13 اگست 2015 12:36

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی ریجن کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی ریجن کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہد آفریدی کراچی بلیوز اور فیصل اقبال کراچی وائٹس کے کپتان ہوں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کراچی بلیوز اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں اپنے ریجن کی نمائندگی کریں گی۔دونوں ٹیمیں اٹھارہ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو کراچی بلیوز کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ سرفراز احمد کو ان کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔کراچی وائٹ کے کپتان فیصل اقبال اور رمیز راجہ نائب کپتان ہوں گے۔ ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ یکم سے پانچ ستمبر کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اسی مقام پر آٹھ سے پندرہ ستمبر کے درمیان ہو گا۔