روجرز کپ ٹینس ، وکٹوریا آزارینکا نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 13 اگست 2015 12:37

روجرز کپ ٹینس ، وکٹوریا آزارینکا نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر ..

کینیڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء ) کینیڈا میں جاری روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے چیک ریپبلک کی عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا کو شکست دے کر تیسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بیلاروس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا آزارینکا کا مقابلہ چیک ریپبلک کی عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا کیساتھ ہوا۔ بیلاروس کی پلیئر نے عالمی نمبر تین حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے پیٹرا کویٹووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ تین سے ہرایا۔