خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے نامساعد حالات میں بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے،یاسین خلیل

جمعرات 13 اگست 2015 12:39

خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے نامساعد حالات میں بھی قومی و بین الاقوامی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل نے کہاہے کہ خیبر پختونخواکے نوجوان کھلاڑیوں نے نامساعد حالات کے باوجود قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے جسے پوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوامیں کھیلوں کی ترقی اورکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز قیوم سٹیڈیم پشاور میں میڈیا سینٹر کا دورہ کیا اور اس موقع پرممبر ڈسٹرکٹ کونسل یونس ظہیر،سپورٹس رائٹر زایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ ،نائب صدر غنی الرحمن ، سیکرٹری عاصم شیرازاور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم سمیت کثیر تعدادمیں صحافی اور مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداربھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

یاسین خلیل نے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کاکلیدی رول رہاہے ،یہی وجہ ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے ا س صوبے میں کھیلوں کی بھروپور کوریج ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کیلئے میڈیا سینٹر قائم کرنے سے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کی ترویج میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کے مسائل بھی اجاگر ہونگے۔