اسلا م آباد : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد

پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مشیر خارجہ پاکستانی سرتاج عزیز پاکستان آنا اپنے گھر جیسا معلوم ہوتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 12:46

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء) : ایران اور پاکستان کے وفود کے مابین مذاکرات جاری ہیں. پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کر رہے ہیں، جبکہ ایران کا وفد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی قیادت میں موجو د ہے،مشترکہ پریس کانفرنسے سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے، پاکستانی وزیر اعظم سے دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان آنا اپنے گھر جیسا لگتا ہے، ملاقات میں انتہا پسندی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، ہمیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے لیے مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلق کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے میزبانی پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے مابین اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جبکہ مزیر خارجہ سر تاج عزیز کا کہنا تھا کہ عالمی ایٹمی معاہدے پر ایوان کو مبارکباد دیتے ہیں، ایران اور پاکستان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدر آمد چاہتے ہیں۔پاکستان اور ایران مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ تاہم ایران اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں.

متعلقہ عنوان :