بھارتی حکومت نے نیسلے کے خلاف 100ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

جمعرات 13 اگست 2015 12:47

بھارتی حکومت نے نیسلے کے خلاف 100ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

نئی دہلی ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) بھارتی حکومت نے سوئٹزرلینڈ کی فوڈکمپنی نیسلے کے خلاف 100ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ”ناجائزتجاری حربوں “کی بنیاد پر نیسلے کے خلاف یہ دعویٰ دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملک میں غذائی تحفظ کے ادارے نے کمپنی کی طرف سے تیارکردہ میگی نوڈلزمیں مقررہ مقدار سے زائد سیسہ کی نشاندہی پر میگی نوڈلز پر پابندی عائد کی تھی ۔اس اقدام کے بعد نیسلے نے ملک میں سٹوروں سے نوڈلز واپس اٹھالئے ہیں تاہم دیگر خطوں میں اس کی فروخت بدستورجاری ہے۔

متعلقہ عنوان :