نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کل یوم آزادی کی مناسبت سے ڈی جی رینجرزالیون اورحنیف محمدالیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا

جمعرات 13 اگست 2015 12:51

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کل یوم آزادی کی مناسبت سے ڈی جی رینجرزالیون ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کل یوم آزادی کی مناسبت سے ڈی جی رینجرزالیون اورحنیف محمدالیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ماضی کے متعدد قومی ہیروز ایک بار پھر ایکشن میں دیکھے جاسکیں گے۔ اس نمائشی میچ ڈی جی رینجرز الیون کی قیادت وسیم اکرم کریں گے جبکہ حنیف محمد الیون کے کپتان جاوید میانداد ہونگے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں ڈی جی رینجرز الیون میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان، سرفرازاحمد ، سہیل خان، محمد سمیع، توصیف احمد ، شرجیل خان، میر حمزہ، شاہزیب، سعود ، حافظ اسد اور اداکار عدنان صدیقی شامل ہیں جبکہ حنیف محمد الیون میں ، شعیب محمد ، اسد شفیق ، خرم منظور، کرنل مستحسن بااللہ، خالد لطیف ، ندیم خان، ندیم عمر، محمد حسین ، رمیزعزیز،ساجد حسین اور قوال امجد صابری کھیلیں گے۔ اس میچ کے دوران قومی شناختی کارڈ دکھا کرشہریوں کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :