آسٹریلیا کی شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی بیویاں اور گرل فرینڈز نہیں ہیں ، روڈنی مارش

جمعرات 13 اگست 2015 12:54

آسٹریلیا کی شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی بیویاں اور گرل فرینڈز نہیں ہیں ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) آسٹریلین چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی بیویوں اور گرل فرینڈز کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے بھی کپتان کے بیان کی حمایت کی اور زیادہ تر کامیابیوں کا ذمے دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے، اگر میری خوبصورت بیوی میرے ساتھ نہ ہوتی تو شاید میں نے جتنی سنچریاں اسکور کیں اتنی نہ کر پاتا اور میں جس پائے کھلاڑی تھا، اس کا نصف بھی نہ بن پاتا۔

اس موقع پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’ آخر آپ لوگ کیا چاہتے ہیں؟، کیا آپ لوگ طلاقیں چاہتے ہیں؟، کیا آپ لوگ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی ناخوش رہیں؟۔مارش نے کہا کہ آج کل جس طرح کرکٹ کا شیڈول ہے اس میں ا?پ اپنے اہلخانہ کو دیکھے بنا نہیں کھیل سکتے، ایسی صورت میں بحیثیت انسان آپ ناخوش ہو جائیں گے اور تمام ہی کھلاڑی یہی بات کہتے ہیں۔