راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 13 اگست 2015 12:57

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اگست۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر،کرکٹ کمنٹیٹراور”راولپنڈی ایکسپریس“ کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں۔ شعیب اختر13اگست1975ء کوراولپنڈی میں پیداہوئے۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اوربولنگ کرنیوالے شعیب اخترنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 29 دسمبر 1997ء کواپنے ہوم گراؤنڈراولپنڈی میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کیااورآخری ٹیسٹ 8-12دسمبر2007ء کوبنگلورمیں بھارت کے خلاف کھیلا۔

(جاری ہے)

ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کاآغاز28مارچ1998ء کوہرارے میں زمبابوے کے خلاف کیااورآخری ون ڈے8مارچ2011ء کوزمباوے کے خلاف پالیکے میں کھیلا۔پہلاٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ28اگست2006ء کوانگلینڈکے خلاف کھیلااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ28دسمبر2010ء کوہملٹن کے مقام پرنیوزی لینڈکیخلاف کھیلا۔انہوں نے اپنے کیریئرکے دوران46 ٹیسٹ میچوں میں 25.69کی اوسط سے178وکٹیں حاصل کیں جن میں سے2بار10یا10 سے زائدوکٹیں اور12مرتبہ5یاپانچ سے زائدوکٹیں لیں۔انہیں دنیاکے تیزترین باؤلر ہونے کااعزازبھی حاصل ہے۔ وہ آج کل مختلف چینلزپرکرکٹ پراپنی ماہرانہ رائے دے رہے ہیں۔