بلوچستان میں امن خراب کرنے میں را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز ملوث ہیں ،ناراض بلوچ دہشت گرد ہیں ‘ سرفراز بگٹی

جمعرات 13 اگست 2015 13:44

بلوچستان میں امن خراب کرنے میں را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز ملوث ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے میں را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز ملوث ہیں ،ناراض بلوچ دہشت گرد ہیں ۔یہ بات انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان حکومت ، وفاق اور فورسز صوبے میں امن کے لیے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ زیری لندن میں خان قلات سے مذاکرات کر رہے ہیں بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے والے ہندوستان کی ایجنسی راء اور افغانستان کی این ڈی ایس ہیں۔بلوچستان کے کسی کونے میں ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا ، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہترین حکمت عملی اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن سے کوئٹہ میں حالات بہتر ہوئے ہیں ، بلوچ مسلح تنظیمیں قوم کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔