عازمین حج کیلئے 139 عمارتیں کرائے پر لی گئی ہیں،71,684 عازمین ان میں قیام کرسکیں گے

جمعرات 13 اگست 2015 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کیلئے سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے ایوان کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے ایک سو انتالیس عمارتیں کرائے پر لی گئی ہیں جن میں 71 ہزار چھ سو چوراسی عازمین قیام کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔