قومی اسمبلی ، اپوزیشن کا حکومتی وزرا کی عدم شرکت اور وفاقی وزیر رانا تنویر کے متنازعہ بیان کے خلاف واک آؤٹ
جمعرات 13 اگست 2015 14:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی وزراء کی عدم شرکت اور وفاقی وزیر رانا تنویر کے متنازعہ بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزراء اور حکومتی ارکان اجلاس کی کارروائی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، صرف چند وزراء اجلاس میں آئے ہیں، دیگر وزراء ایوان کو اہمیت نہیں دیتے، رانا تنویر نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی دور میں ہم حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر حکومت کی عزت بچاتے تھے۔
خورشید شاہ کے علاوہ کوئی وزیر اسمبلی میں نہیں آتا تھا، ہمارے وزراء کی اکثریت موجود ہوتی ہے لیکن خورشید شاہ چند وزراء کے علاوہ کسی کو وزیر نہیں سمجھتے، وفاقی وزیر کے بیان پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا، حکومتی وزراء کے منانے پر بھی اپوزیشن واپس نہ آئی تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔(جاری ہے)
قبل ازیں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے استعفے دیئے ہیں، حکومت استعفوں کی منظوری میں جلد بازی سے کام نہ لے، بلکہ مشاورت سے اس بارے کوئی فیصلہ کیا جائے اور ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ ایم کیو ایم ایوانوں میں واپس آ جائے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ سے بھی گزارش کروں گا کہ ملک میں جمہوری نظام چل رہا ہے، تمام مسائل کا حل جمہوری ایوانوں میں نکالا جا سکتا ہے، بعض قوتیں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے موقع کی تلاش میں ہوتی ہیں، اس لئے ایم کیو ایم کے ارکان جلد بازی میں ایوانوں سے نکلنے کی بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے جمہوری پراسس کے اندر رہے۔
انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ ملک میں ایسے حالات کیوں پیدا ہوتے ہیں کہ کبھی ایم کیو ایم باہر چلی جاتی ہے اور کبھی تحریک انصاف مستعفی ہوتی ہے، ہمارے دور میں سب سیاسی قوتیں ایوانوں کے اندر مسائل حل ہوتے تھے آج پارلیمنٹ میں مسائل حل نہیں ہوتے، اس لئے لوگ استعفے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی وزراء اور حکومتی ارکان کی تعداد ایوان میں نہ ہونے کے برابر ہے، اگر ہم واک آؤٹ کر دیں تو کوئی قانون سازی نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن ارکان کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، لیکن حکومت کیوں پارلیمان کو اہمیت نہیں دیتی، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر احمد نے قائد حزب اختلاف کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزراء اور ارکان ک یکم حاضری کے حوالے سے قائد حزب اختلاف کا نکتہ نظر درست نہیں، اس وقت بھی ایوان میں حکومت یارکان کی تعداد اپوزیشن ارکان سے زیادہ ہے، لیکن خورشید شاہ چند وزراء کے سوا ہمارے دیگر وزراء کو شاید وزیر ہی نہیں سمجھتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.