سعودی عرب میں قیام پذیر پاکستانی کل یوم آزادی کی تقریبات منائیں گے، مرکزی تقریب ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد کی جائیگی

جمعرات 13 اگست 2015 14:27

سعودی عرب میں قیام پذیر پاکستانی کل یوم آزادی کی تقریبات منائیں گے، ..

اسلام آباد ۔13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سعودی عرب میں قیام پذیر پاکستانی کل جمعہ کو یوم آزادی کی تقریبات منائیں گے ۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ہوگی جس میں پاکستانی پرچم لہرایا جائیگا ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کونسل جنرل کی رہائش گاہ پر بھی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں پاکستانی شریک ہوکر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کرینگے۔