فیڈرل سروسز ٹریبیونل کے چیئرمین جسٹس(ر) شیخ احمد فاروق کی سربراہی میں فل بینچ نے عدالتی معاون میاں جعفر حسین ایڈووکیٹ کی قانونی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا

جمعرات 13 اگست 2015 14:27

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) فیڈرل سروسز ٹریبیونل کے چیئرمین جسٹس(ر) شیخ احمد فاروق کی سربراہی میں چار رکنی فل بینچ نے عدالتی معاون و سینئر قانون دان میاں جعفر حسین ایڈووکیٹ کی قانونی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

محمد ارشد بھٹی، سید ناصر علی شاہ اور اشتیاق احمد پر مشتمل فل بینچ نے میاں جعفرحسین کو پاکستان ریلویز کے کیس میں عدالتی معاون مقرر کیا تھا جس میں انہوں نے دوران سماعت قانونی حوالوں سے ثابت کیا کہ ریلوے کے ورک مین ملازمین جو فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں، کے سوا تمام ملازمین سول سرونٹ ہیں، فل بینچ نے میاں جعفر حسین کو خراج تحسین کیلئے تعریفی کلمات پیش کئے اورکہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت سے ٹریبیونل کو حتمی نتیجہ پر پہنچنے میں رہنمائی کی ہے۔